• news

پی ٹی آئی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے:خواجہ عمران نذیر


لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیرارکان اسمبلی شائستہ پرویز ملک علی پرویز ملک ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان صبغت اللہ سلطان سید توصیف شاہ سمیت دیگر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان میں سیاسی بحران پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ دہشت گردی دوبارہ شروع اٹھا رہی ہے۔ 2013ء میں پاکستان ایسے ہی حالات میں ملا تھا۔ ملکی معیشت ڈاوا  ڈول تھی،بدترین مہنگائی تھی۔کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سی پیک جیسا مایہ ناز منصوبہ اقتصادی بحالی کے تحت شروع کیا گیا۔فقط 4 سالوں میں 11000 میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگانا آسان نہیں تھا۔ 4 سال میں 2000 کلومیٹر کی موٹروے کا جال بچھایا گیا۔ پوری دنیا پاکستان کو انویستمنٹ کے نظر سے دیکھنے لگ گئی تھی۔

 2013 سے 18 تک ملک کو ترقی کی راہ پر لانے والی حکومت کو نکال دیا گیا اور ایک تجربہ کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن