مہنگائی کے خلاف پشاور میں مظاہرہ، عمران کامیاب نہ ہوا تو لوگ نکلیں گے: پرویز خٹک
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف نے پشاور میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان کامیاب نہ ہوا تو ملک میں لوگ خود نکلیں گے۔ ملک میں خون خرابہ ہوگا، تباہی ہو گی، ان تجربہ کاروں کو لایا گیا جنہوں نے ملک کو قرض دار بنایا اور لوٹا۔ حکومت کے پاس ڈالر اور پیسے نہیں یہ گندم نہیں منگوا سکتے، کیا انہیں حکمرانی کا حق ہے؟۔