مریم نواز جماعت کو ملک گیر سطح پر منظم ، مضبوط کرنا چاہتی ہیں:حناپرویز بٹ
لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ مریم نواز جماعت کو ملک گیر سطح پر منظم اور مضبوط کرنا چاہتی ہیں۔ کراچی، کوئٹہ، پشاور، گلگت، مظفرآباد تک مریم نواز پارٹی کی تنظیم سازی کریں گی۔ مریم نواز کی قیادت کو نوجوان اور خواتین نے خوش دلی سے ویلکم کیا ہے۔پاکستان کو اسوقت مریم نواز جیسی دلیر اور جراتمند لیڈر کی اشد ضرورت ہے۔مشکل فیصلے کرنے والے اور قوم کیلئے سختیاں برداشت کرنے والے لیڈر ہی قوم کی قیادت کے اہل ہوسکتے ہیں ۔