سبزہ زار ،مشکوک گاڑی سے اسلحہ برآمد ،5ملزمان گرفتار
لاہور(نامہ نگار)سبزہ زار میں پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک گاڑی سے اسلحہ برآمد ہونے پر 5ملزمان کوگرفتارکر لیا ہے۔ ایس پی صدر کے مطابق سینپ چیکنگ کے دوران گاڑی کی چیکنگ کی گئی، تو اس میں پانچ افراد سوار تھے۔ جن کے قبضے سے 6 رائفلز اور درجنوں گولیاں برآمدہوئی ہیں۔ گرفتار ملزمان میںنوید،حسن اور اسد وغیرہ شامل ہیں۔ جن کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔