• news

آئندہ ماہ دبئی ایونٹ کے بعد ریٹائر  ہو جاﺅں گی،ثانیہ مرزا کا اعلان


لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پاکستانی آل راﺅنڈر شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا پلان بتا دیا۔ثانیہ مرزا نے آئندہ ماہ ریٹائر ہونے کا بتاتے ہوئے کہا کہ میں آئندہ ماہ دبئی کے ایونٹ کے بعد ریٹائر ہو جاﺅں گی۔انہوں نے کہا کہ میں ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے بعد اختتام کرنا چاہتی تھی، ہم ڈبلیو ٹی اے کے فائنلز میں پہنچ رہے تھے لیکن انجری کا شکار ہو گئی۔یو ایس اوپن سمیت تمام ایونٹس سے مجھے دستبردار ہونا پڑا۔


، میں اپنی مرضی کے مطابق کام کرنے والی عورت ہوں۔میں نہیں چاہتی تھی انجری میرا کیریئر ختم کرے اس لیے میں نے ٹریننگ جاری رکھی، پلان یہ ہے کہ میں اب ڈبلیو ٹی اے 1000 کھیلنے کی کوشش کروں اور دبئی میں ریٹائر ہو جاﺅں۔

ای پیپر-دی نیشن