جرمنی: گاڑی چلتی رہی‘ ڈرائیور چار گھنٹے تک سویا رہا
برلن (اے پی پی) جرمنی کی سڑک پر دوڑتی گاڑی میں ڈرائیور چار گھنٹے تک نیند کے مزے لیتا رہا جبکہ گاڑی مرکزی شاہراہ پر 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑتی رہی۔ گاڑی خودکار نظام کے تحت چل رہی تھی۔ پولیس نے 45 سالہ ڈرائیور کو سوتے ہوئے دیکھا تو اس کا پیچھا شروع کر دیا۔ انہوں نے فلیش لائٹیں مارنا اور خطرے کا سائرن بجانا شروع کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سائرن کے مسلسل بجنے کے بعد اس شخص کی آنکھ کھلی جسے روکنے کے بعد حراست میں لے لیا گیا۔