• news

گریڈ 20کے مختلف گروپس  کے افسروں کے تقرر و تبادلے

اسلام آبا(نمائندہ نوائے وقت)اعلیٰ بیورو کریسی میں گریڈ 20کے مختلف گروپس کے افسران کے تقرر و تبادلے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نو ٹیفیکیشن کے مطابق سیکرٹریٹ گروپ کی سائرہ نجیب احمدکا تبادلہ  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے  فنانس ڈویژن بطور جوائنٹ سیکرٹری کردیاگیا ہے ۔پاس گروپ کے افضل منظور کو ممبر( STZLA) سپیشل ٹیکنالوجی زوناتھارٹی تعینات کر دیا گیا ہے۔پوسٹل گروپ  کے ڈی جی آپریشن محمد شاہد اقبال مواصلات ڈویژن میں جوائنٹ سیکرٹری تعینات کر دیا گیا ہے۔سائرہ عطا جوائنٹ سیکرٹری (بلوچستان)فیڈرل ایجوکیشن اینڈپرفیشنل ٹریننگ ڈویلپمنٹ کا تبادلہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کرتے ہوئے انہیں فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سیکرٹریٹ گروپ کے فنانس ڈویژن کے گریڈ 19کے افسرمحمد سلیم کو گریڈ 20میں ترقی دیتے ہوئے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن