شہباز شریف کے خلاف آشیانہ ریفرنس میں نیب گواہ، 21 جنوری کو عدالت طلب
لاہور (خبر نگار) احتساب عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف آشیانہ ہاوٗسنگ ریفرنس میں نیب گواہوں کو جرح کیلئے 21 جنوری کوطلب کر لیا ہے۔ دوران سماعت وزیراعظم شہباز شریف کے نمائندے انوار حسین نے ان کی حاضری مکمل کرائی۔