• news

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی بہن نے ایچ ای سی سے استعفیٰ دیدیاq


اسلام آباد(نا مہ نگار) سابق خاتون اول بشرٰی بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے ایچ ای سی سے استعفٰی دے دیا ہے ،مریم ریاض وٹو کو 2021میں ایچ ای سی میں بطور ایڈوائزتعینات کیا گیا تھا،ایچ ای سی ذرائع کا بتا نا ہے کہ مریم ریاض وٹو ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں ورلڈ بینک کے  ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ میں بطور ایڈوائزر تعینات کیا گیا تھا انہیں ماہانہ 8لاکھ روپے معاوضہ ادا کیا جا رہا تھا ،ذراء نے بتایا کہ مریم وٹو ایچ ای سی کے ساتھ ساتھ یو اے ای کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں بھی ملازمت کر رہی ہیں اس لیے وہ پاکستان میں آنے کی بجائے یو اے ای سے ہی ایچ ای سی میں ذمہ داریاں ادا کر رہی تھیں اب جب ان سے کہا گیا کہ وہ بطور ایڈوائزر اپنی ذمہ داریاں اد اکر نے کے لیے ایچ ای سی میں آیا کریں تو انہوںنے اپنا استعفٰی پیش کر دیا ،ذرائع کے مطا بق چئیرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے ان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے ۔
مستعفی

ای پیپر-دی نیشن