بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری 2کشمیری نوجوان شہید 18گرفتار
اسلام آباد (اے پی پی) بھارت کے غیرقانونی زیرتسلط جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع پونچھ میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا جبکہ ضلع راجوری میں کم از کم 18 بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے نوجوان کو ضل کے علاقے ڈھانگری میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔ دوسری جانب بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رہنما علی ساغر نے کہاہے کہ لیفٹیننٹ گورنر کی انتظامیہ علاقے کے لوگوں کی طرف سے دیکھی جانے والی اب تک کی بد ترین انتظامیہ ہے جس نے کشمیری عوام کو غیر معمولی اندھیرے میں ڈبودیاہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق علی محمد ساغر نے جموں کے علاقے بھاون میں ایک پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کی طرف سے گورنر منوج سنہا کی قیادت میں چلائی جانے والی پراکسی حکومت ہر شعبے میں ناکام رہی ہے جس نے علاقے کے لوگوں کو مصائب کے سمندر میں پھنسا دیا ہے۔
کشمیر