• news

نئی پارٹی بن رہی نہ شامل ہو رہا: علیم خان، مستقبل کیلئے مشاورت جاری: چودھری سرور 


لاہور (نیوز رپورٹر) عبدالعلیم خان نے نئی سیاسی جماعت کے قیام یا کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کے حوالے سے سامنے آنے والی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ اپنے وضاحتی بیان میں عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ وہ فی الحال کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل نہیں اور نہ ہی اْن کا نئی سیاسی پارٹی کے قیام میں شمولیت کا ارادہ ہے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ چوہدری محمد سرور اور جہانگیر خان ترین سے اْن کا دیرینہ تعلق ہے لیکن وہ کسی کے ساتھ بھی مل کر سیاست میں حصہ نہیں لے رہے۔ انہوں نے کہا کہ اْن کی ساری توجہ فلاحی کاموں پر مرکوز ہے اور وہ اپنے آپ کو سیاسی معاملات سے علیحدہ رکھے ہوئے ہیں۔ گزشتہ چند دنوں سے کسی نئی سیاسی جماعت کے قیام کے حوالے سے اْن سے منسوب خبریں حقائق کے بر عکس ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور چودھری شجاعت حسین سے ملاقاتیں ہوئیں۔ مستقبل کی سیاست کے لئے ابھی مشاورت جاری ہے۔ ابھی پیپلز پارٹی کی قیادت یوسف رضا گیلانی اور مخدوم احمد محمود سے ابتدائی ملاقات ہوئی، چودھری شجاعت حسین سے بھی دو ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ اپنی جماعت بنانے کی باتیں میڈیا میں دیکھی ہیں۔ ملکی حالات بارے فکر مندی ہے، ملک کے حالات بارے سیاسی جماعتوں کو ایک میز پر بیٹھنا چاہیے۔ تمام سیاسی قیادت سے اپیل ہے کہ اب سیاست نہیں ملک بچانے کا وقت ہے۔
عبدالعلیم خان

ای پیپر-دی نیشن