• news

عمران کی نا اہلی  کرپشن کے باعث  ملک معاشی  تباہی کا شکار ہوا رانا ثنا


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اﷲ نے کہا ہے کہ ملک آج جن بحرانوں کا شکار ہے تو اس کا ذمہ دار عمران خان ہے‘ ان کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے ملک معاشی تباہی کا شکار ہوا۔ چیئرمین پی ٹی ئی کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کا خطاب ’’روندی یاراں نوں لے لے ناں بھراواں دا‘‘ کے مترادف ہے۔ چار سال جو جرائم خود کرتا رہا ہے‘ اب دوسروں کے نام لے لے کر ان کو دوہرا رہا ہے۔ 10 اپریل 2022ء وہ فیصلہ کن مرحلہ تھا جب آئین کی طاقت سے ملکی تباہی کا عمل روک دیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان 22 سال سے تیاری کر کے بھی فیل ہوتا رہا ہے۔ ’’انقلابی اقدامات‘‘ آڈیوز میں قوم نے سن لئے ہیں۔ پاکستان کو معاشی ڈیفالٹ سے بچایا ہے۔ عمران خان پرویز الٰہی سے روز بے عزت ہونے کا غصہ کسی اور پر نکالتا ہے۔
رانا ثناء  

ای پیپر-دی نیشن