پی ڈی ایم حکومت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے: مریم اورنگزیب
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے پشاور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران‘ ارشد عزیز ملک کو صدر، رضوان شیخ کو نائب صدر، عرفان موسی زئی کو جنرل سیکرٹری، طیب عثمان کو جوائنٹ سیکرٹری، عماد وحید کو سیکرٹری خزانہ منتخب ہونے اور مجلس عاملہ کے دیگر ارکان کو کامیابی پر مبارکباد دی۔ پشاور پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں کے نام اپنے تہینتی پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے۔ ہماری حکومت نے صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں۔ وفاقی وزیر نے پشاور پریس کلب کی نئی باڈی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار بھی کیا ہے۔
مریم اورنگزیب