شریف، زرداری گینگ کے باعث ملک کو خوراک بحران کا سامنا: عمر سرفراز
لاہور (نیوز رپورٹر) مشیر داخلہ و اطلاعات حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ 13 جماعتی ڈاکوئوں کا ٹولہ عوام کو بدترین مہنگائی اور بیروزگاری کے سوا کچھ نہ دے سکا۔ ایک بیان میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ شریف زرداری گینگ کی نااہلی، نالائقی اور چوری کی وجہ سے آج خوراک کے بحران کا سامنا ہے۔ عمران خان ڈنکے کی چوٹ پر بات کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چوروں کا ٹولہ چوری کا مال بچانے اور لوٹ مار کرنے کے سوا کچھ نہیں جانتا۔ وفاقی حکومت نے ریاستی مشینری کو انتقامی کارروائیوں پر لگایا ہوا ہے۔