• news

گجر پورہ: نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون سے اجتماعی زیادتی،  ویڈیو بنا لی 

لاہور (نامہ نگار) گجر پورہ کے علاقے میں اوباش نوجوان نے نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون کو ساتھیوں کے ساتھ مل کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ اس کی ویڈیو بنا لی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ خلیل نامی شخص نے اپنے 3 ساتھیوں کے ساتھ مل کر خاتون کو درندگی کا نشانہ بنایا۔ حالت غیر ہونے پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دئیے گئے۔ ایف آئی آر کے مطابق خلیل نامی ملزم نے نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون کو کوٹ خواجہ سعید ہسپتال بلایا۔ جہاں اس نے ساتھیوں کے ہمراہ گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی کی۔ آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے ساتھ ظلم و زیادتی کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ 

ای پیپر-دی نیشن