نوشہرہ ورکاں کی سڑکوں پر بنائے سپیڈ بریکر ختم کئے جائیں: جسٹس سرفراز ڈوگر
نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار سرفراز احمد ڈوگر کی ہمشیرہ اور سردار محمد علیم ڈوگر مرحوم کی بیٹی طویل علالت کے باعث انتقال کر گئیں۔ نماز جنازہ میں سی پی او گوجرانوالہ عمر سلامت، علاقہ بھر سے سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات، و دیگر نے شرکت کی اور مرحومہ کی وفات پر جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار سرفراز احمد ڈوگر سے اظہارِ افسوس کیا۔ اس موقع پر جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار سرفراز احمد ڈوگر نے نوشہرہ ورکاں کی شاہراؤں پر بنائے سپیڈ بریکروں کے خاتمے کا حکم دیا اور کہا کہ شاہرائیں سرکار کے اور عوام کے استعمال کے لیے ہیں جنکی ٹوٹ پھوٹ پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے اور متعلقہ حکام کو چاہیے کہ وہ عوامی مفادات کا خیال رکھیں۔