• news

کامونکی‘ قلعہ دیدار سنگھ‘ شورکوٹ چھاؤنی: بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ جاری‘ عوام سراپا احتجاج

کامونکی‘ قلعہ دیدار سنگھ‘ شورکوٹ چھاؤنی (نمائندگان خصوصی + نامہ نگار) کامونکی‘ قلعہ دیدار سنگھ‘ شورکوٹ چھاؤنی اور گردو نواح میں بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ خواتین کو امور خانہ داری میں مشکلات کا سامنا ہے۔ سوئی ناردرن گیس انتظامیہ کی نااہلی کے باعث شہر اور گرد ونواح کے علاقوں میں گیس کے پریشر کی کمی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ پریشر انتہائی کم ہونے کی وجہ سے رات کے کھانے اور صبح کے ناشتے کی تیاری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مہنگائی کے اس دور میں گھنٹوں لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو لکڑیاں، سلنڈر گیس کا استعمال کرنے سے اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طورپر گیس پریشر میں اضافہ اور گیس لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے۔ قلعہ دیدار سنگھ کے بعض علاقوں میں ایل پی جی گیس  240 روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے۔ جبکہ دیگر علاقوں میں 260 سے 300 روپے فی کلو تک وصول کئے جا رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن