• news

  کنٹریکٹ سول سرونٹ کو مستقل کرنے سے متعلق حکومتی پالیسی پرعمل درآمد شروع

اسلام آباد(صلاح الدین خان)کنٹریکٹ سول سرونٹ کو مستقل کرنے سے متعلق حکومتی پالیسی پرعمل درآمد شروع، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سرکاری اداروں سے کنٹریکٹ ملازمین سے متعلق دو ہفتوں میں رپوٹ طلب کرلی ہے۔ ایف بی آر کے 3 جنوری2023 کو جاری لیٹر کے مطابق وزیر اعظم نے( PMAP) پرائم منسٹر اسسٹنٹ پیکج کے تحت2006-15  میںبھرتی اور دوران سروس مرنے والے سرکاری ملازم کی جگہ  سن کوٹہ پرکنٹریکٹ پر بھرتی کیئے گئے ملازمین کو ریگولر کرنے کی پالیسی پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے تاہم ایسے کنٹریکٹ ملامین کو ٹیسٹ پاس کرنا لازمی ہو گا ٹیسٹ پاس نہ کرنے کی صورت میں انہیں ایک سکیل ڈاون پر ریگولر کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن