• news

عمران سیاست میں نااہل ہو چکے، پرویز الٰہی کچھ کر لیں  وزیر اعلیٰ نہیں رہیں گے: تنویر حسین 

فیروز والہ (نامہ نگار) فاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت کی پوری توجہ عوام کی خدمت پر مرکوز ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اقتدار پر آکر ملک کی ترقی، خوشحالی ، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں خصوصی توجہ دی ہے۔ عمران نیازی پہلے حکومت اب سیاست میں نااہل ثابت ہو چکے ہیں۔ پرویز الٰہی کچھ بھی کر لے چند دن بعد وہ وزیراعلیٰ نہیں رہے گا۔ پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ لے یا نہ لیں وزارت اعلی سے  اسے ہر صورت جانا ہوگا۔ پرویر الہی جتنے مرضی پینترے بدلے گھر جانا ان کا مقدر ہے۔ عمران خان خود کہہ رہا ہے کہ اگر اعتماد کا ووٹ نہ لے سکے تو ان کے ممبران استعفی دے دیں گے۔ عمران خان تاریخ کا جھوٹا ترین ڈرامے باز اور شوشے چھوڑنے والے شخص کا نام ہے۔ جھوٹ اور یو ٹرن کے ماسٹر عمران خان نے کے پی کے اسمبلی کیوں رکھی ہوئی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں این اے 114 کے علاقہ ناظر لبانہ اور مریدکے کے قریب ترقیاتی منصوبوں کے  افتتاحی تقریبات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ صوبائی حکومتیں خود مختار ہیں، تمام وسائل اور ذرائع ان کے پاس ہیں۔ آٹا، گھی، مرغی اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہے۔ عوام کو شعور ہے کہ مہنگائی میں مرکزی حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن