• news

سرکاری و نجی سکول آج موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد کھل جائیں گے

اسلام آباد(نا مہ نگار)اسلام آباد کے سرکاری و نجی سکول آج موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد دوبارہ کھل جائیں گے،سکولوں کے چھٹیوں کے اوقات کارایوننگ شفٹ کے لیے صبح آٹھ بجے سے ڈیڑھ بجے اور مارننگ شفٹ کے لیے دو بجے سے چھ بجے رکھے گئے ہیں ،اس سے پہلے اسلام آباد کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں 26دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیاں دی گئی تھیں چھٹیاں دو جنوری کو ختم ہو نا تھیں تاہم حکومت نے سردی کی بڑھتی ہو ئی شدت کے باعث پہلی سے دسویں جماعت تک سردیوں کی چھٹیوں میں 9جنوری تک تو سیع کر دی تھی ،آج تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھل جائیں گے ۔کالجز پہلے سے دو جنوری کو کھل چکے ہیں۔ادھر سوشل میڈیا پر سردیوں کی چھٹیوں میں توسیع سے متعلق جعلی نوٹیفکیشن گردش کررہا ہے تاہم وفاقی نظامت تعلیمات کی ڈائریکٹر اکیڈمکس رفعت جبیں کا کہنا ہے کہ چھٹیوں میں توسیع کا نوٹیفکیشن جعلی ہے، تعلیمی ادارے آج کھل جائیں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن