ایک بار چارلس نے کہا مجھے نہیں لگتا تمھارا حقیقی باپ ہوں: ہیری کتاب سے ایک اور اقتباس
لندن (انٹر نیشنل ڈیسک) برطانیہ کے شہزادے ہیری کی 10 جنوری کو سامنے آنے والی سوانح عمری ’اسپیئر‘ کا ایک نیا اقتباس سامنے آیا ہے‘ جس میں انھوں لکھا کہ والد چارلس نے ایک موقع پر کہا تھا کہ مجھے نہیں لگتا ہے میں تمھارا حقیقی باپ ہوں۔ ہیری کے بقول والد چارلس نے یہ بات اس وقت کہی جب میں نے انھیں کمیلا سے دوسری شادی نہ کرنے کا کہا تھا، کیوں کہ وہ بْری سوتیلی ماں ہوسکتی ہیں لیکن انھوں نے کمیلا سے شادی کی۔