• news

 اب مہنگائی کی جگہ ٹھکائی مارچ ہو سکتا ہے: شیخ رشید  

راولپنڈی (این این آئی) سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو وقت کی روٹی کیلئے پہلی شہادت میرپورخاص میں ہو گئی ہے، اب مہنگائی کی جگہ ٹھکائی مارچ ہو سکتا ہے۔سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرایک بیان میں کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر4.5ارب ڈالررہ گئے جو20 روز سے کم کاامپورٹ ہے،  9ماہ کی تباہی اورڈیفالٹ سے بچنے کاروڈمیپ چاہیے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ 76رکنی کابینہ ایک آٹے کاتھیلا نہیں دے سکی، 100دنوں میں الیکشن شیڈول دیناہوگا ورنہ تباہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن