• news

اورکزئی: زمین کے تنازعے پر فائرنگ‘ 5 افراد قتل

لوئر اورکزئی (نوائے وقت رپورٹ) لوئر اورکزئی کے علاقے ستوری خیل میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ کر کے 5 افراد کو قتل کر دیا گیا۔ ڈی پی او نذیر خان کے مطابق ایک گروپ نے سامنا ہونے پر دوسرے پر فائرنگ کر دی جس سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پانچوں مقتولین کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن