• news

پشاور: پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی ناصر موسیٰ کے حجرے پر د ستی بم حملہ

لاہور (نیٹ نیوز + نوائے وقت رپورٹ) پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی ناصر خان موسیٰ زئی کے حجرے پر دستی بم حملہ ہوا ہے۔ ناصر خان موسیٰ زئی کا کہنا تھا کہ میرے حجرے پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا۔ شکر ہے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ محمود خان نے چند دن قبل سیاست چھوڑ اپنی خیر منانے کا میسج بھیجا تھا۔ محمود خان کے میسج کے علاوہ مجھے کسی نے دھمکی نہیں دی۔ گزشتہ دنوں ناصر موسیٰ زئی نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی سے ملاقات کی تھی اور جلد جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کااعلان کیا تھا۔ سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمنٰ نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کے گھر پر  حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناصر موسی زئی کے گھر پر حملے کی فوری تحقیقات کر کے مجرموں کو قانون کے حوالے کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن