جامعہ اشرفیہ لاہور کے علماء کا مولانا احترم الحق تھانوی کی وفات پر اظہار تعزیت
لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی ، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید ، شیخ الحدیث مولانا سیف الرحمن مہند،حافظ اسعد عبید،حافظ اجود عبیدو دیگر نے ممتاز عالم دین مولانا احترام الحق تھانوی کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم تحریک پاکستان کے عظیم رہنماء حضرت مولانا احتشام الحق تھانوی کے بڑے بیٹے زہد و تقویٰ اور علم و عمل کے پیکر تھے ۔ان کی تمام زندگی اسلام کی اشاعت،ملک کی خدمت اور اصلاح معاشرہ میں گذری ان کی وفات سے ملک ایک جید عالم دین سے محروم ہوگیا۔