• news

مہنگائی کی وجہ عمران خان کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے، عبدالغفور حیدری 


لاہور(خصوصی نامہ نگار)جے یوآئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی وجہ عمران خان حکومت کی چارسالہ غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔ملک اس وقت سب سے بڑامسئلہ ملک کی معیشت کو سہارا دینا ہے جس کو سابقہ عمرانی فتنے نے ملک کو ہر طرح سے نقصان پہنچایا ہے ۔اب پی ڈی ایم کی حکومت گرتی ہوئی ملکی معیشت کوسہارا دے رہی ہے۔اس امر کا اظہار انہوںنے  گزشتہ روز جامعہ رحمانیہ میں جے یوآئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان کی ہمشیرہ کے انتقال پر  تعزیت کے بعد کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں انہوں نے  مرحومہ کے درجات کی بلندی کی دعا کروائی ۔

ای پیپر-دی نیشن