فیروزوالہ: تشدد زدہ نعش برآمد
فیروزوالہ( نامہ نگار)تھانہ صدر کی آبادی ہردیوکے قریب سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد پولیس نے نعش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال بھجوا دی۔ بتایا گیا کہ راہ گیروں نے اجنبی شخص کی تشدد زدہ نعش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے نعش قبضے میں لے لی۔ پولیس نے قریبی آبادیوں کے لوگوں سے نعش کی شناخت کیلئے رابطہ کیا تاہم شناخت نہ ہوسکی۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی۔