ابوبکر صدیق ؓ کو ’’ثانی اثنین‘‘ کا لقب ملا ہے، طاہر القادری
لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ پر قائم گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی کے روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بانی و سرپرست ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ خلیفہ اول سیدنا صدیق اکبر ؓ کے صحابی ہونے کا ذکر خود اللہ کریم نے قرآن حکیم میں فرمایا ہے۔ سیدنا ابوبکر صدیق ؓ وہ عظیم ہستی ہیں جنہیں ’’ثانی اثنین‘‘ کا لقب ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیدنا ابوبکر صدیق ؓ نے اپنے غر ض و غایت کو اتنا بلند کردیا جس سے اوپر کسی انسانی حکومت کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔