• news

پرویز الٰہی نے عمران کو فارغ کر دیا، خیبر پی کے کا وزیر اعلیٰ ساتھ نہیں: امیر مقام 


لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ سب کو مل کر پاکستان کی مشکلات کو کم کرنا ہو گا۔ یہ وقت سیاست کا نہیں ملک میں استحکام لانے کا ہے۔ عمران خان ملک کو ڈیفالت کرنا چاہتے ہیں۔ جھوٹے الزامات لگا کر اداروں کو بدنام کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان اقبال میں پختون فلاحی تنظیم پنجاب کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر مقام نے کہا کہ عمران خان جھوٹے الزامات لگا کر اداروں اور فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس وقت ملک کو آگے لے کر جانے کا وقت ہے لیکن اداروں کو تباہ کیا گیا تو نفرت مزید بڑھے گی۔ انہوں نے کہا وہ پختونوں کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔ پنجاب میں پرویز الٰہی اور عمران خان جان لیں عدم اعتماد پر فیصلہ آ جائے گا۔ خیبر پی کے کا وزیر اعلیٰ عمران خان کے ساتھ نہیں ہے جبکہ پرویز الٰہی نے بھی عمران خان کو فارغ کر دیا ہے۔ عمران خان نے اپنے دور میں مجھ پر 35 جھوٹے مقدمات بنائے اور ہمیں اپنے انتقام کا نشانہ بنایا۔ تقریب سے لیگی رہنما رانا مشہود احمد خان اور وحید گل نے بھی خطاب کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن