وطن واپسی کیلئے رہائی پانے والے 530 افغان طورخم باب دوستی پہنچا دئیے گئے
چمن (نوائے وقت رپورٹ) سندھ کی مختلف جیلوں سے رہا 530 افغان باشندوں کو چمن بارڈر پہنچا دیا گیا۔ لیویز حکام کے مطابق افغان باشندے 6 بسوں میں کراچی سے باب دوستی پہنچائے گئے۔ دستاویزات کے مطابق کراچی، حیدر آباد جیل کے 317 افغان باشندے شامل ہیں۔ دونوں شہروں کی بچہ جیلوں کے 41 بچے بھی موجود ہیں۔ حیدر آباد و چمن جیل کی 32 اور کراچی ویمن جیل کی 56 افغان خواتین شامل ہیں۔ دونوں شہروں کی ویمن جیلوں سے مائوں کے ساتھ 84 بچے بھی شامل ہیں۔