• news

رکن پور ہلاکتیں، ڈبلیو ایچ او کی ٹیم پہنچ گئی


رحیم یار خان (احسان الحق سے) چند روز قبل رحیم یار خان کے علاقے رکن پور کے نزدیک واقع بستی میں مبینہ طور پر گردن توڑ بخار کے باعث بارہ افراد کی ہلاکت اور گیارہ افراد کے اس مرض میں مبتلا ہونے کے باعث حالات کی سنگینی کے پیش نظر محکمہ ہیلتھ پنجاب کی تین اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے بعد نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی دس رکنی خصوصی ٹیم گزشتہ روز پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق ٹیم نے فوت ہونے والے چند افراد کی قبرکشائی کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیم نے خصوصی طور پر متاثرہ اور متوفی افراد کی جانب سے کھائی جانے والی خوراک اور مقامی مٹی کے نمونہ جات لے کر لیبارٹریوں کو بھجوا دئیے۔ اس علاقے کے جانوروں جن میں گائے، بھینسیں، کتے اور بلیاں وغیرہ شامل ہیں۔ ان کے خون کے نمونے بھی لیے ہیں تاکہ بیماری کی تہہ تک پہنچا جا سکے۔ ہسپتال میں داخل مریضوں اور فوت ہونے والے افراد میں الگ الگ بیماری کے اثرات پائے گئے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن