حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرستوں پراعتراضات 23جنوری تک جمع کروائے جاسکتے ہیں ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر راولپنڈی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے )ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر راولپنڈی نے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرستوں پر اعتراضات 23 جنوری تک دفتری اوقات میں الیکشن کمیشن کے دفتر میں جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ مقررہ تاریخ کے بعد کوئی بھی اعتراض وصول نہیں کیا جائے گا اور اگر کسی کو اعتراضات جمع کرانے کے لیے اپنے حلقے کی فہرست چاہیے تو وہ ضابطہ کے مطابق درخواست جمع کرواکر حلقہ بندیوں کی فہرست حاصل کر سکتا ہے۔