• news

 امپورٹڈ حکومت سازشیں ترک کرے:مقبول حسین جٹ 


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے سٹی نائب صدر چوہدری مقبول حسین جٹ دیو نے کہا ہے کہ عمران خان جیسے پاپولر لیڈر پر حملہ پاکستان کی سلامتی کے خلاف سازش ہے امپورٹڈ حکومت سازشیں ترک کرے اور عمران خان پر حملے کی شفاف تحقیقات کروائے عمران خان پر حملہ کرنے والے عناصر کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے ورنہ عوام کا قانون و انصاف پر سے اعتماد اٹھ جائے گا قوم مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچتا دیکھنا چاہتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن