جے آئی ٹی کے انکشافات نے قوم کو بے چین کر دیا : راشد منیر
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف ضلع شیخوپورہ کے سینئر نائب صدر محمد راشد منیر نے کہا ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ قوم کیخلاف ہونے والی سازش کے کردار بے نقاب ہورہے ہیں جے آئی ٹی کے ہوشربا انکشافات نے پوری قوم کو بے چین کر دیا ہے پوری قوم انصاف کی طلبگار ہے۔
صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے محمد راشد منیر نے کہاکہ نواز شریف اور مریم نوازکو مظلوم ثابت کرنے کیلئے وفاقی وزرا ایڑی چوٹی کا زور لگارہے ہیں اور عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوششیں بھی کی جارہی ہیں اگر اس طرح کی کوئی حرکت ہوئی تو ہر کونے سے عوام سڑکوں پر آجائے گے انہوں نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت کو تجربہ کار کہہ کر قوم پر مسلط کیا گیا اور ایک مجرم اسحاق ڈار کو یہ کہہ کر لایا گیا وہ معیشت کو بہتر کرے گا مگر 8ماہ میں معیشت کو تباہ کر دیا گیا ڈالر دن بدن اوپر جارہا ہے ملک میں گیس بجلی نایاب کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میںروزانہ کی بنیاد ر اضافہ ہورہا ہے جبکہ دوسری طرف مزدو رکی تنخواہ میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ۔