ناقص میٹریل سے بننے والی سڑکوں کی تعمیر قابل مذمت ہے:ملک خرم شوکت
بھوئے آصل (نامہ نگار)شہر کو مختلف چھوٹے بڑے دیہاتوں سے ملانے والی دواہم شاہراہیں میر صاحب روڈ اور مان سنگھ روڈ ٹھیکیداروں کی کرپشن کی زد پر، بغیر سریا جال اور ناقص میٹریل سے بننے والی سڑکوں کی تعمیر انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے ۔ ان خیالات اظہار شوکت علی میموریل سوسائٹی کوٹ راادھاکشن کے بانی اور وائس پریذیڈنٹ پاکستان تحریک انصاف تحصیل کوٹ رادھاکشن ملک خرم شوکت نے میڈیا کے نمائندوں سے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔