انتقال
نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت) معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری شوکت ذیلدار کی زوجہ گزشتہ روز انتقال کر گئیں جن کی نماز جنازہ ان کے آبائی گائوں پکھیالہ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سیاسی شخصیت سابق ممبر قومی اسمبلی رانا افضال حسین سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری واجد علی خاں سابق چیئرمین یونین کونسل چوہدری نوازش علی خاں برگیڈیئرریٹارئرڈ حامد علی خاں سابق ناظم چوہدری وجاہت علی خاںسابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری حسان ریاض چوہدری وزیر علی خاں ایڈووکیٹ ودیگرافراد نے شرکت کی۔
ملکی معیشت دیوالیہ ہونے کی سنگین خطرے کی گھنٹی بجارہی ہے اور اپنے اپنے مفاد کے اسیر حکمران اشرفیہ طبقات معیشت کی اس خرابی کا ملبہ ایک دوسرے پر ڈال کر عوام کے دکھوں پر سیاست چمکا رہے ہیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری صفدر ساہی نے کہاکہ روزمرہ کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے اثار نظر نہیں آرہے چکن دالیں ،آٹا ،دالیں گھی ،چینی سمیت اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں عوام آٹے اور 15جماعتیں اقتدار کیلئے لائن میں لگی ہیں ملک میں چاروں طرف مایوسی او ر بے چینی ہے آنے والے حالات مزید خطرناک ہو سکتے ہیں ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رائے افتخار علی ایڈووکیٹ، رائے رضوان ریاض ایڈووکیٹ، رائے علی حسنین ایڈووکیٹ، رائے ناصر عباس ایڈووکیٹ، رائے راشد علی ایڈووکیٹ اور بلال حسین تارڑ ایڈووکیٹ نے بابا امین بھٹی گروپ کے نامزد امیدواران بلخصوص امیدوار برائے صدر فیصل سکندر سِدھو ایڈووکیٹ اور امیدوار برائے جنرل سیکرٹری فیصل اقبال سرویا ایڈووکیٹ کی مکمل اور بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیصل اقبال سرویا ایڈووکیٹ اور فیصل سکندر سِدھو ایڈووکیٹ نے کہا کہ ان کا مِشن وکلاء کی خدمت ہے اور وکلاء برادری کی فلاح و بہبود کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں چھوڑیں گے۔