پنجاب میں پیپلزپارٹی مضبوط قوت بن کرسامنے آرہی ہے:اظہر محمود ورک
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی نائب صدر چودھری اظہر محمود ورک نے کہا ہے کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی مضبوط قوت بن کرسامنے آرہی ہے آئندہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی اپنے مخالفین کو سرپرائز دیگی پنجا ب میں سیاسی تبدیلی آئینی طریقے سے ہوگی۔
پیپلزپارٹی نے کبھی بھی چور دروازے سے اقتدار حاصل نہیں کیا ہم عوامی طاقت پر یقین رکھتے ہیں عمران خان کی سیاست اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والی ہے کیونکہ انکی کرپشن عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکی ہے عمران خان کیساتھ کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی تھی وہ پی پی پی کی سیاست کے ذریعے اقتدار سے رخصت ہوئے تھے پیپلزپارٹی جمہوریت کو بہترین سیاست کو تصور کرتی ہے جس کا شکار عمران خان بھی ہوئے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاں پارٹی رہنماﺅں کے ہمراہ منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا چودھری اظہر محمود ورک نے کہاکہ عمران خان اسمبلیاںنہیں توڑیں گے یہ سب ڈرامے بازی ہے جس کا مصد ملک کے اند ر سیاسی ،معاشی عدم استحکام کرکے حکمران اتحاد کو ناکام بنانا ہے انہوںنے کہاکہ وقت نے ثابت کیا ہے کہ عمران خان کو عوام نہیں کوئی اور لائے تھے تاہم ان کواقتدار سے نکالنے کیلئے کسی اور کا نہیں بلکہ سیاسی قوتوں کا ہاتھ ہے انہوںنے کہاکہ بہت جلد پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پنجاب کا دورہ کرینگے جس کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔