• news

 پرویزعابد ،خالد لطیف اورمحسن یعقوب گوجرانوالہ بار کی صدارت کےلئے مد مقابل


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ با ر کے انتخابات14جنوری کوہوں گے اس سلسلے میںجوڑتوڑ عروج پر پہنچ گیا ،چیئرمین الیکشن بورڈ وحید الحق ہاشمی ایڈووکیٹ کی جانب سے امیدواروں کی جاری کردہ حتمی فہر ست کے مطابق صدارت کےلئے پرویزعابد ہر ل، چوہدری خالد لطیف اورمحسن یعقوب بٹ ، سنیئر نائب صدر کی نشست پر 2امیدوار علی رضاشاہنواز بٹر اوررانا بلال احمد خاں ،نائب صدر پر 3امیدوارملک نثاراحمد، شیخ فرحان یو سف اور رانا محمد اکمل ،جنرل سیکر ٹری کےلئے حافظ ابوبکر علی حسن ملک،احمد خاں گوندل،چوہدری ضیااللہ انٹال،مقدس شبیر چیمہ اور حافظ وزیر علی ملک، جوائنٹ سیکرٹری کےلئے جی سہیل نور گجر، عزیزالرحمن مغل اور حافظ محمد ابوبکر بھٹی جبکہ فنانس سیکر ٹری پر محمد ابوبکر صدیق مغل،نعیم سہیل گورائیہ اور یسین احمد چہل ،لا ئبر یر ی سیکر ٹری پر بختاور بٹ،جویر یہ اکر ام مغل اور زینت عبد ا لطیف ، آڈیٹر کی نشست پر ذیشان احمد انصاری، عاصم منظورورک اور محمد ساجد بٹ درمیان مقابلہ ہوگا،ایگزیکٹوممبران کی 10نشست پر 46امیدواروںنے کاغذات نامزدگی جمع کروا ئے۔دوسری طرف ینگ اٹارنیز ایسوسی ایشن سمیت 11 گروپس اور سابق صدر بار وقار حسین بٹ اور سابق سیکرٹری محمد اکرم چوہان ایڈوکیٹس نے جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر حافظ وزیر علی کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔

ای پیپر-دی نیشن