• news

حافظ آباد: ریسکیو اہلکاروں کو بہترین کارکردگی پر انعامات دئے گئے،تقریب


حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)حافظ آباد میں ریسکیو 1122کے اہلکاروں کو بہترین کارکردگی پر انعامات تقسیم کرنے کی سالانہ تقریب مقامی ہال میں منعقد ہوئی۔ڈپٹی کمشنر تو قیر الیاس چیمہ ، مستعفیٰ ایم این اے چو دھری شوکت علی بھٹی  اور ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر چو دھر عدنان نوا ز نے بہترین کار کردگی کے حامل ریسکیو اہلکاروں اور رضا کار وں میں انعامات اور تعریفی سر ٹیفیکیٹس تقسیم کیے۔ ڈسٹرکٹ بار کی صدر خالدہ شاہد، سیکرٹری محمد ہارون شہزاد،چیئرمین پریس کلب رائے غضنفر علی کھرل ،سابق چیئرمین پریس کلب چو دھری امتیاز احمد تاج  سمیت دیگر معززین ، طلبا ء طالبات ، رضا کاروں اور ریسکیو اہلکاروں نے تقریب میں شر کت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اور ایم این اے نے کہا کہ بارش ، سیلاب ، آندھی ، زلزلہ یاکوئی بھی قدرتی آفت ہو ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے ہمیشہ مثالی خدمات سر انجام دیں  ۔ ایسے فرض شناس اہلکار ہیر وہیں، جن پر قوم کو فخر ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن