• news

گوجرانوالہ:تعلیمی ادارے آج دوبارہ کھلیں گے، طلبہ کیلئے ماسک لگانا لازمی 


 گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد تعلیمی ادارے آج دوبارہ کھلیں گے، محکمہ تعلیم نے طلبہ و طالبات اور اساتذہ کیلئے ماسک لگانا لازمی قرار دیدیا۔بتایا گیا ہے موسم سرما کی چھٹیاں 31دسمبر تک تھیں جن میں 8جنوری تک توسیع دے دی گئی تھی ۔  ادھر محکمہ تعلیم نے سکولوں میں بچوں اور اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدیں ۔واضح رہے کہ چھٹیوں میں مزید توسیع کے  حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف فیک خبریں چل رہی تھیں جو دم توڑ گئیں ۔

ای پیپر-دی نیشن