گکھڑ:2گیپکواہلکاروں پر نادہندہ افراد کا تشدد، یرغمال بنا لیا
گکھڑمنڈی(نامہ نگار)گیپکو سب ڈویژن کینٹ راہوالی کے یونین کے صدر جمیل شہزاد نے ریکوری کرنے گئے ہوئے لائن مین اور اسسٹنٹ لائن مین پر تشدد اور یرغمال بنا کر خنجر کی نوک پر اشٹام پیپر پر تحریر کروانے والے دو افراد کے خلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کروادیا۔ لائن مین ریاست علی، اسسٹنٹ لائن مین علی حسن کے ہمراہ بلال ٹائون راہوالی میں میٹر چیک کرنے گیا جہاں صارف محمد عمر، ملک حماد جن کے ذمہ گیپکو کے 75ہزار روپے کا بل بقایا تھا اور وہ میٹر کٹنے پر بجلی چوری کررہے تھے جس کی ویڈیو بنانے کے بعد اہلخانہ کو بجلی چوری کرنے کی اطلاع کی گئی تو ملک عمر اور ملک حماد نے دونوں ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اپنے گھر کے اندر یرغمال بنا کر خنجر کی نوک پر بل وصولی کا اشٹام پیپر لکھوایا ، ویڈیو بنائی اور سرکاری اوزاروں والا تھیلا بھی چھین لیا ۔