کامونکی:ڈاکوئوں نے فاسٹ فوڈپوائنٹ مالک اور گاہکوں کو لوٹ لیا
کامونکی(نمائندہ خصوصی) گذشتہ رات ریلوے روڈ پر واقع فاسٹ فوڈپوائنٹ میں موٹر سائیکل تین ڈاکو گاہک بن کر داخل ہوئے اور محلہ حیدری کے رہائشی لیاقت علی سے7 ہزار روپے ،دوموبائل فون جبکہ دیگر گاہکوں سے بھی ہزاروں روپے چھین لئے،جبکہ فیاض ٹاؤن کا محمد اسحاق گلی میں کھڑا تھا کہ اس دوران محلہ دار جرائم پیشہ افراد محمد اشرف،آصف،عاطف عرف عاطی گادی اور عاقب زبردستی اْس سے ایک لاکھ بارہ ہزارروپے نقدی چھین کرکے لے گئے۔ علاوہ ازیں سلامت پورہ کے رہائشی محمد شہزاد کے ریلوے روڈ پر میڈیکل سٹور سیچور تالے توڑ کر ہزاروںروپے نقدی اور دیگر سامان ،جبکہ محلہ بلال پارک کے محمد عدنان کیگھر سے اڑھائی لاکھ روپے ،چھ تولے طلائی زیورات،ایل سی ڈی لے گئے۔سٹی پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔