• news

بڑی سیاسی جماعتوں کو صرف  اقتدار عزیز ہے، لیاقت بلوچ 


لاہور(خصوصی نامہ نگار)نائب امیرجماعت اسلامی مجلس قائمہ سیاسی قومی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے کہا کہ قومی سیاسی محاذ پر یہ امر پھر عیاں ہو گیا کہ پی ٹی آئی، مسلم لیگ (ن)(ق) کو صرف اور صرف اقتدار عزیز ہے۔ آئین، سیاسی جمہوری پارلیمانی عمل اور اقدار سے کوئی سروکار نہیں، اعتماد اور عدم اعتماد کی تحریکیں آئین کے مطابق ہی ہوتی ہیں لیکن اقتدار سے چمٹے رہنے کی ہوس جمہوری انتخابی عمل کے چہرے کو داغ دار کر دیتی ہے۔ اسمبلیاں توڑنے، استعفے دینے اور اسمبلیلاں بچانے کا ناٹک جاری ہے جبکہ 2023عام انتخابات کو 2013ئ،2018ءکی طرح دھاندلی زدگی اور تنازعات سے بچانے کے لئے شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات کے لئے انتخابی اصلاحات ناگزیر ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن