• news

الحمراءنوجوانوں کےلئے مستقبل سنوارنے کا میگا پلیٹ فارم بن چکا 


لاہور ( کلچرل رپورٹر) لاہور آرٹس کونسل الحمراءنوجوانوں کےلئے اپنا مستقبل سنوارنے کا میگا پلیٹ فارم بن چکا ۔دونوں کمپلیکسز الحمراءمال و کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم فنون لطیفہ کے جدید عملی تقاضوں کے مطابق نوجوانوں کو نئی مہارتوں سے لیس کیا جا رہا ہے۔اسی ا ثنا ءمیں الحمراءکلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں مواقعوں سے بھرپور ٹیلنٹ ہنٹ شو الحمراءلائیو کا رنگا رنگ پروگرام پیش کیا گیا۔الحمراءاکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کی ایکٹنگ کی کلاس کے نوجوان طلبا وطالبات نے بھر پور اداکار ی کا مظاہر ہ کیا۔ پروگرام میں نوجوان آرٹسٹوں نے اپنے فن کا جادو جگایا،کسی نے غزل پیش کرکے الحمراءلائیو کی زینت میں اضافہ کیا تو کسی نے فوک پر روایتی موسیقی پیش کی۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں الحمرا کی انتظامیہ کی خصوصی کا وشیں شامل ہیں۔یہ پروگرام ہر جمعرات کو الحمراءکلچر ل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں منعقد ہوتا ہے جس میں الحمراءاکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے نوجوان آرٹسٹوں کے علاوہ بھی فن سے محبت کرنے والے پرفارم کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن