• news

حالات کے پیش نظر کاروبار رات جلدی بند کرنے کی حمایت کی: اشرف بھٹی


لاہور(کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ملک کے نازک حالات کے پیش نظر کاروبار رات ساڑھے 8 بجے بند کرنے کے حکومتی فیصلے کی حمایت کی۔ حکومت ہائیڈرل ، مقامی کوئلے ، ونڈ اور شمسی توانائی کے منصوبوں پر توجہ مرکوز کرے تاکہ قوم کو مہنگے درآمدی ایندھن سے چھٹکارا مل سکے۔ اطلاعات ہیںکہ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط آئی ہیں جس پر قوم کو پیشگی اعتماد میں لیاجائے۔ بد ترین مہنگائی کی وجہ سے عوام پس کر رہ گئے ہیں۔ وسائل کی عدم دستیابی اور آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام میںہونے کی وجہ سے عوام کو ریلیف ملنے کی کوئی صورت نظر نہیں آرہی۔ ہم متعدد بار اپیلیں کر چکے ہیںکہ غیر ملکی قرضوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے متفقہ قومی پالیسی بنائی جائے۔ پاکستان غیر ملکی قرضے اتارنے کی صلاحیت اور اہلیت رکھتا ہے صرف ہمیں اپنی سمت کا تعین کرنا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ اوورسیز پاکستانی بہت بڑا اثاثہ ہیں۔ حکومت انہیں اعتماد میں لے کر ملک کو درپیش مشکلات میں کمی کےلئے تعاون کرنے کی اپیل کرے ۔

ای پیپر-دی نیشن