• news

فیصل آباد:فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، غیر معیاری مضر صحت آئل کی ترسیل ناکام 


فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آبادکی فوڈ سیفٹی ٹیم نے مدن پورہ کے علاقے میں واقع الائشوں سے تیل بنانے والے غیر قانونی یونٹ پرچھاپہ مارکرعوام تک غیر معیاری مضر صحت، آلائشوں سے بننے والے آئل کی ترسیل کو ناکام بنا دیا۔موقع پر 500لیٹرغیرمعیاری آئل کو قبضے میں لے لیا گیا۔مزید براں ڈپٹی ڈائریکٹر (آپریشنز) کی سربراہی میں فوڈسیفٹی ٹیم نے ذوالفقار کالونی میں واقع کریانہ سٹور پر چھاپہ مارا اورزائدالمیاد اشیاءفروخت کرنے،کھلے مصالحہ جات پائے جانے اورچوہوں کے فضلات موجود ہونے کی بناءپر 7000روپے جرمانہ عائد کیا۔

ای پیپر-دی نیشن