• news

پسند کی شادی ‘دلہن میشے خان بہترین دوست رہی: شان مسعود


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے 33 سالہ شان مسعود 21 جنوری کو شادی کرینگے‘ ولیمہ کی تقریب 27 جنوری کو کراچی میں ہوگی ۔شان مسعود نے کہاہے کہ وہ پسند کی شادی کر رہے ہیں،دلہن میشے خان بہترین دوست رہی ہیں اور اب وہ لائف پاٹنر بننے جا رہی ہیں،ان کی ان سے پہلی ملاقات لاہور میں ہوئی۔ان کا تعلق پشاور سے ہے ۔ وہ بہت زیادہ خوش ہیں کہ انہیں زندگی کا بہترین ساتھی مل رہا ہے، وہ انہیں بہترین انسان کےساتھ بہترین کرکٹر بننے میں بھی مدد کرینگی کیونکہ جب سے وہ ان کی لائف میں آئی ہیں ان کے کردار میں بڑا اچھا بدلاو¿ آیا ہے۔ 33سال بعد اس بات کا احساس ہوا کہ کھیل سے باہر بھی زندگی بڑی اہم ہوتی ہے ،ایک فیملی ہونی چاہیے۔خوشی ہے کہ وہ سرکل سے باہر دوسری فیملی میں جاکر شادی کر رہے ہیں۔ انہوں نے شیروانی کا ٹرائیل دےدیا ہے اور طویل بحث کے بعد یہ طے ہوا کہ وہ نکاح والے دن شیروانی تو زیب تن کرینگے لیکن قلہ نہیں پہنیں گے۔ نائب کپتانی کی ذمہ دای بڑی اہم ہے، ٹیم کے پلینگ الیون میں اگر وہ بہترین دستیاب کھلاڑیوں کی فہرست میں فٹ نہیں آتے تو پلینگ الیون میں نہیں ہوں گے۔ پروفیشنل کھلاڑی ہوں،کبھی کسی رول پر شکایت نہیں کی ،ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پوزیشن کو ایڈجسٹ کیا یہ سب گیم کا حصہ ہے، کوشش ہوتی ہے جہاں موقع ملے ٹیم کیلئے اچھے نتائج دوں، ٹیم میں شامل تمام 16 کھلاڑیوں کی یہی سوچ ہونی چاہیے کہ جہاں جب جیسے بھی انہیں موقع ملے اپنی بیسٹ پرفارمنس دینے کی کوشش کریں۔وہ ٹیم کے ہر فیصلے کو مثبت لیتے ہیں اور کبھی شکایت نہیں کرتے۔ شاداب ٹیم کے نائب کپتان ہیں اور وہ ٹیم کے تینوں فارمیٹ کے آئیڈل کھلاڑی ہیں فی الحال توجہ بحیثیت بیٹرپر ہے کہ خود کو کیسے ٹیم میں فٹ ہوتا ہوں۔ نیوزی لینڈ وائٹ بال کی تگڑی ٹیم ہے اور پاکستان اپنی کنڈیشنز میں بڑے عرصے بعد کھیل رہی ہے ،وہ خود چار سال بعد ون ڈے سکواڈ میں واپس آئے ہیں ،انہیں کوئی شکوہ نہیں کہ چار سال ون ڈے نہیں کھیلا، سرفراز احمد کی مثال سب کے سامنے ہے ،وہ چیمپئن کپتان تھے پہلے پلینگ الیون سے اور پھر ٹیم سے باہر ہوئے لیکن ہمت نہیں ہاری محنت جاری رکھی۔ ٹیسٹ سیریز میں اپنی کاکرکردگی سے مطمئن نہیں ‘جو مواقع ملے فائدہ نہیں اٹھایا ‘کئی بار شارٹ کا انتخاب اچھا نہیں کیا۔

ای پیپر-دی نیشن