آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات تعلقات کی مضبوطی پر زور دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
مکہ مکرمہ (ممتاز احمد بڈانی) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گزشتہ روز العلا کے سرمائی کیمپ میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا خیر مقدم کیا ہے۔ مقامی سرکاری میڈیا کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور انہیں ترقی دینے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔ اور مشترکہ تشویش کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ اس موقع پر سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، وزیر مملکت، کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان بھی موجود تھے۔ پاکستان کی جانب سے میجر جنرل محمد عرفان، پاکستانی سفیر امیر خرم راٹھور، پاکستانی سفارتخانے میں ملٹری اتاشی بریگیڈیئر محمد عاصم نے بھی شرکت کی۔ یاد رہے آرمی چیف کا اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا غیرملکی اور سعودی عرب کا پہلا دورہ ہے۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ سعودی عرب دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے تناظر میں ہے جس میں دفاعی شعبہ بھی شامل ہے۔ پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے بھی ریاض میں ملاقات کی۔ سعودی وزیر دفاع نے جنرل عاصم منیر کو پاکستانی فوج کا سربراہ بننے پر مبارکباد دی۔ ملاقات کے دوران دونوں برادر ملکوں کے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور پائیداری پر زور دیا گیا۔ فوجی اور دفاعی تعاون بڑھانے اور سپورٹ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف