مولانا مودودی مفسرقرآن،ایک عہد ساز شخصیت تھے:امیر العظیم
لاہور(خصوصی نامہ نگار)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے کہا ہے کہ سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ نے نوجوان نسل کو ایسا شعور دیا جس سے ان میں نظم و ضبط، اخلاق کی آبیاری ہوئی اور استعمار کی مذمت کے ساتھ ساتھ مزاحمت کا جذبہ بھی پیدا ہوا۔ وہ مفسر قرآن اور بانی جماعت اسلامی سید ابوالاعلیٰ مودودی پر 2روزہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب ایوان اقبال لاہور میں ہونے والی انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان نے کیا ہے۔ امیر العظیم نے کہا کہ مولانا مودودیؒ ایک عہد ساز شخصیت تھے۔ انھوں نے اس وقت جب دنیا میں ہر طرف سوشلزم اور کیپیٹلزم کا چرچا تھا۔ اسلام کا پیغام عام کیا اور نوجوانوں اور آئندہ آنے والی نسلوں کے ساتھ اسے مکمل نظام زندگی کے طور پر پیش کیا۔