• news

جنرل ہسپتال ایمرجنسی کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے نیا مانیٹرنگ سسٹم متعارف: پروفیسر الفرید ظفر


لاہور(نیوز رپورٹر) جنرل ہسپتال شعبہ ایمرجنسی میں آنے والے تمام مریضوں کو طبی و تشخیصی سہولیات حکومتی پالیسی کے مطابق بلا معاوضہ  فراہم کی جا رہی ہیں تاہم کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے نیا مانیٹرنگ سسٹم متعارف کروا دیا گیا ہے جس کے تحت تینوں شفٹوں کے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایم ایس) اور نرسنگ سپروائزر تمام سٹاف کی حاضری یقینی بنائیں گے اور ایمرجنسی کا وزٹ کر کے ہر شعبہ میں موجود رجسٹر پر اپنے ریمارکس لکھ کر دستخط کرنے اور معائنہ کا ویڈیو کلپ ایم ایس کو روزانہ کی بنیاد پر وٹس ایپ کرنے کے پابند ہوں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن